Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا میڈیکل کا طالب علم نکلا

سلمان خان کو کافی دنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں
شائع 09 مئ 2023 10:58pm

سلمان خان کو کافی دنوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور ان کی حفاظت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں سلمان خان کو دھمکی دینے والے ایک نابالغ کو بھی پولیس نے پکڑ لیا تھا، تاہم پولیس دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے شخص کی کافی دنوں سے تلاش کر رہی ہے، اب اس شخص کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مشتبہ شخص ہریانہ کا رہائشی ہے اور برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

ملزم نے مارچ کے مہینے میں گولڈی برار کے نام سے سلمان خان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پولیس اس شخص کو تلاش کر رہی ہے۔

تاہم اب تک پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ جس وجہ سے پولیس نے ملزم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو مارچ میں گینگسٹر گولڈی برار کے نام سے ای میل کے ذریعے دھمکی ملی تھی۔ یہ میل خان کے ایک قریبی دوست کو بھیجا گیا تھا۔

Salman Khan