Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرفتاری سے پہلے عمران خان کا ریکارڈ کیا گیا بیان سامنے آگیا

جب تک یہ انٹرویو آپ تک پہنچے گا مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، عمران خان
شائع 09 مئ 2023 03:30pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بعد میں مجھے آپ سے بات کرنے کاموقع نہ ملے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری سے قبل زمان پارک میں عمران خان نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی تھی، جو سب سے پہلے آج نیوز پر نشر کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ انٹرویو آپ تک پہنچے گا مجھے گرفتار کرلیا جائے گا، اور ہوسکتا ہے کہ بعد میں مجھے آپ سے بات کرنے کاموقع نہ ملے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی پاکستان کا آئین و قانون نہیں توڑا، ایک طرف آئین وقانون ہمیں حقوق دیتا ہے، میں نے ہمیشہ آئینی دائرے میں رہ کر احتجاج کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک سے روکا جارہا ہے، اور دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے ٹولے کو تسلیم کرلوں، حقیقی آزادی کیلئے آپ سب کو نکلنا ہوگا، آزادی پلیٹ میں نہیں ملتی،جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

imran khan

Imran Khan Arrest

imran khan arrested