Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سی سی پی او لاہور کی زیر تفتیش کیسز نمٹانے کیلئے افسران کو تنبیہ

کیسز نہ نمٹائے گئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بلال صدیق کمیانہ
شائع 09 مئ 2023 12:47pm
سی سی پی او لاہور
سی سی پی او لاہور

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر زیر تفتیش کیسز نہ نمٹائے گئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژنز کی گزشتہ 4 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے ناقص کارکردگی پر صدر ڈویژن کی سخت سرزنش کی اور ایس پی چوہنگ سدرہ خان کی بہتر کارکردگی کو سراہا۔

بلال کمیانہ نے وارننگ دی کہ ایک ماہ سے پرانا نامزد ملزم اور 3 ماہ سے پرانا نامعلوم مقدمہ زیرالتوا نہ رہے، ناقص کارکردگی کے حامل ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران سزاؤں کے لیے تیار رہیں، خاموش ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر باقاعدہ ریکارڈ اور سسٹم میں لائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ ایس ایچ اوز مجرموں کی گرفتاری میں انوسٹی گیشن ونگ کو مکمل سپورٹ فراہم کریں۔

lahore

ccpo lahore

bilal siddique kamyana

cases details

Politics May 9 2023