Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی تقاریر پر پابندی: چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت

عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے، استدعا
اپ ڈیٹ 09 مئ 2023 11:56am
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔ فیس بک

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست میں چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی: پیمرا کو جواب جمع کرانے کا ایک اور موقع

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہاٸیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کردیا تھا، عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگاٸی جاٸے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر پر پابندی، پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تقاریر دکھانے پر پابندی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

پیمرا کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

speach ban

Politics May 9 2023