Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، درخواست
اپ ڈیٹ 09 مئ 2023 11:53am

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس: دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی پارٹی صدر نہ رہے، قانونی طور پرنااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی جائے۔

بعدازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

party chairmanship case

Politics May 9 2023