Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکوؤں کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے
شائع 09 مئ 2023 09:02am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اوکاڑہ میں پیر دی ہٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو ہاؤسنگ اسکیم میں گھر سے ڈکیتی کے بعد فرار ہوئے تھے کہ پولیس سے سامنا ہونے پر فائرنگ کردی، 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

Police Encounter

Okara

robbers killed