Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کھلاڑیوں کو ایسے الفاظ استعمال کرنے کیلئے کون کہتا ہے؟ نادیہ افغان

اداکارہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ اور محمد حفیظ پر برہم
شائع 08 مئ 2023 11:48pm

پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے کرکٹرز نسیم شاہ اور محمد حفیظ کی جانب سے برطانوی بادشاہ کو تاج پوشی کی پر مبارکباد دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی گئی جس میں دو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ اور محمد حفیظ نے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو تاج پوشی کے موقع پر مباکباد دیتے ہوئے ’ہس میجسٹی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ۔

اداکارہ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کون ان کرکٹرز کو ایسے الفاظ استعمال کرنے کیلئے کہتا ہے ۔

ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کھلاڑی اسکرپٹ پڑھ برطانوی بادشاہ کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بننے والے کنگ چارلس سوم تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے برطانیہ کے 7 ویں بادشاہ بن چکے ہیں۔

شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی ہفتے کے روز لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں کی گئی جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تھی ۔

Naseem shah

Nadia Afghan

muhammad hafiz