Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت

حامد حسین کے بیٹے کے ولیمے میں دیگر شوبز شخصیات بھی شریک ہوئے
شائع 08 مئ 2023 10:41pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے راہیں جدا ہونے کے بعد حامد حسین کے بیٹے کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی ہے۔

حامد حسین کے بیٹے کے ولیمے میں سجل علی ، احد رضا میر، آصف رضا میر ،عائشہ عمر سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر گذشتہ روز ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں سجل علی اور احد رضا میر نے شرکت کی۔ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب یہ ان دونوں شخصیات نے ہی ایک ہی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تصاویر سجل علی کے انٹرنیشنل میجنر حامد حسین کے صاحبزادے کے ولیمے کی تقریب کے موقع پر لی گئی۔ جن میں احد رضا میر اپنے والدین کے ہمراہ دکھائی دیئے۔

Ahad Raza Mir

sajal aly