Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

سیکرٹری اطلاعات کے پی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کا ریکارڈ طلب
شائع 08 مئ 2023 10:35pm
تصویر بذریعہ اے ایف پی
تصویر بذریعہ اے ایف پی

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

نیب خیبر پختونخوا نے سیکرٹری اطلاعات سےسوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ منصوبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مئی تک تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے، منصوبے کے لئے مختص اور ریلیز فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب نے سیکرٹری تعلقات عامہ سے سوال کیا ہے کہ صوبائی انٹرن شپ پالیسی کیا ہے اور انٹرن شپ کرنے والوں کی بھرتیاں کیسے ہوئیں اور ان کی مانیٹرنگ کے ساتھ انہیں ماہانہ وظیفہ دینے کا کیا طریقہ کار اپنایا گیا ؟

واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیبرپختون خوا کی نگراں حکومت نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاست مخالف ہونے کی تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں محکموں کی پروموشن کیلئے خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے تھے جنھیں نگراں حکومت نے پہلے ہی برطرف کردیا تھا۔

NAB

pti kpk

Social Media Influencers

KP caretaker cabinet