Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ شبانہ اعظمی نے اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی حمایت کردی

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی عوامی جذبات کو تیز کردیا ہے
شائع 08 مئ 2023 10:09pm

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق جو لوگ اس فلم پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ اسی طرح غلط ہیں جس طرح عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر فلم کی حمایت میں لکھا ’جو لوگ ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح غلط ہیں جو عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ پر پابندی چاہتے تھے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب ایک مرتبہ مرکزی سینسر بورڈ نے فلم کو پاس کردیا تو پھر کسی کو اس فیصلے کے اوپر اضافی آئینی اتھارٹی کے اختیارات نہیں ہیں۔

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی عوامی جذبات کو تیز کردیا ہے، جہاں کچھ لوگ فلم کی تعریف کررہے ہیں وہیں اکثریت اسے پروپیگنڈا قرار دے رہی ہے۔

Shabana Azmi

Bollywoood