Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شادی سے قبل جوڑے تھلیسیمیا کا تشخیصی ٹیسٹ ضرور کروائیں‘

تھیلیسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے جس میں خون بننے کا عمل متاثر ہو جاتا ہے۔
شائع 08 مئ 2023 06:50pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر درناز جمال کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑے تھلیسیمیا کا تشخیصی ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

درناز جمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں تھلیسیمیا کا ایکٹ موجود ہے لیکن اس کے باوجود کسی کو علم ہی نہیں، میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ عوام کی اس مرض کی آگاہی تک رسائی کو ممکن بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب اور محمدی بلڈ بینک اینڈ تھلیسیمیا سینٹر کے اشتراک سے تھلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی واک میں کیا، جس میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی سیکرٹری ڈاکٹر در ناز جمال سمیت صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکرٹری شعیب احمد، سینئر صحافی اور سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی کراچی پریس کلب جناب طفیل احمد اور محمدی بلڈ بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) مہدی رضوی نے شرکت کی۔

منتظمین نے کہا کہ ایک سال قبل محمدی بلڈ بینک اور کراچی پریس کلب کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، مفاہمتی یادداشت کے مطابق کراچی پریس کلب کے تمام ممبران کو محمدی بلڈ بینک سے مفت روٹین کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیت فراہم کی جائے گی۔

طبی ماہرین نے کہا کہ آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ تھیلیسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے جس میں خون بننے کا عمل متاثر ہو جاتا ہے۔

اس مرض میں مبتلا بچوں کی زندگی کا انحصار انتقالِ خون پر ہوتا ہے۔

بعد ازاں مہمانان خصوصی اور منتظمین نے کیک کاٹ کر متاثرہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور مہمانان خصوصی میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

children

Thalassemia

Couple