Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایپل واچ نے ہوش وحواس کھودینے والی خاتون کی زندگی بچالی

خاتون نے دوست کو اپنی بگڑتی طبیعت کا پیغام بھیجا لیکن مدد پہلے ہی آگئی
شائع 08 مئ 2023 03:08pm
تصویر: پکسلز
تصویر: پکسلز

ایپل کمپنی کی مصنوعات کو عام طور پر خاصی مہنگی اور اعلیٰ طبقے کیلئے بنائی گئی قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں’ایپ واچ’ کا ایک ایسا فائدہ سامنے آیا ہے جسے جان کر ان پراڈکٹس کے مہنگے ہونے کا شکوہ نہیں کیا جائے گا۔

ایپل واچ نے اچانک زمین پر گرجانے والی خاتون کو یقنی موت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ اسکی والدہ کو کاروباری دورے کے دوران سینے میں شدید درد محسوس ہوا جس پرانہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم ساتھی کو میسج لکھ کر اپنی بگڑتی طبیعت سے متعلق بتایا اور کچھ ہی دیر بعد وہ کمرے کے فرش پرگرگئیں۔

اتنے میں ان کی ساتھی بھی وہاں پہنچی اور خاتون کو گرا ہوا پا کرایمرجنسی اورایمبولینس سروس کو کال کی تاہم حیران کن بات یہ تھی کہ خاتون کو طبی امداد مہیا کرنے لے جانے کیلئے ایمبولینس پہلے ہی راستے میں تھی۔

اس خاتون کی فوری مدد کیلئے کلائی میں باندھی گئی ’ایپل واچ‘ نے اہم کردار ادا کیا اور اس کے گرتے ہی فوری طور پر مدد کیلئے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو اپنے طورپرکال کردی۔

اسپتال پہنچنے پر مریضہ کی حگاکلت تشویشناک تھی، جسم کی ایک شریان پھٹنے کے بعد خاتون کی یچیدہ سرجری کی گئی اورانتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کیا گیا۔

یہ کال اس گھڑی میں موجود ’ فال ڈیٹیکشن’ فیچر کے ذریعے کی گئی تھی جو اپنے صارف کے اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ہنگامی خدمات تک رسائی میں فوری مدد کرتا ہے۔

ایپل واچ گھڑی مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے اورصارف کے گرجانے کی صورت میں آڈیو الرٹ اور اسکرین پر گرنے کی اطلاع جاری کرتی ہے تاہم اگر صارف جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ کے اندرحرکت نہیں کرتا توایمرجنسی کو کال کردی جاتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس فیچ کے تحت پیغام کے ساتھ ساتھ مقام بھی ارسال ہوتا ہے جس کی مدد سے مریض تک فوری رسائی ممکن ہوپاتی ہے۔ ’فال ڈیٹیکشن‘۫ فیچر گھڑی کی فورتھ جنریشن اور بعد کے ورژنزکے ساتھ ساتھ ایس ای ورژن اورالٹرا ورژن میں بھی دستیاب ہے۔

Apple

Apple Watch