Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الہٰی کے گھر چھاپہ: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے

اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروادیا
شائع 08 مئ 2023 10:29am
لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے راسخ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروایا، درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت نے راسخ الہٰی کے وکیل کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ درخواست گزار نے ظہور پیلس میں چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Police operation

Politics May 8 2023

zahoor palace