Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اذیکا ڈینئیل ’ملک کی خاطر‘ پی ٹی آئی میں شامل

فیشن ماڈل اوراداکارہ کی پی ٹی آئی سندھ کے صوبائی صدرسے ملاقات
شائع 08 مئ 2023 10:05am
تصویر: اذیکا ڈینئیل/انسٹاگرام
تصویر: اذیکا ڈینئیل/انسٹاگرام

فیشن ماڈل اور اداکارہ اذیکا ڈینیئل نے ملک کی خاطر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیارکرلی ۔

اذیکا نے سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی سندھ کے صدرعلی زیدی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فالوور کو بتایا کہ انہوں نے یہ جماعت جوائن کرلی ہے۔

اداکارہ کے مطابق، ’بالآخر میں نے یہ فیصلہ ملک کے لیے کیا ہے۔‘

شیئرکی جانے والی تصاویرمیں دیکھاجاسکتا ہے کہ علی زیدی نے اذیکا سے ملاقات میں ان کے گلے میں پارٹی پرچم پہنایا۔ اگلی تصویرمیں دونوں فتح کا نشان بنائے ہوئے ہیں۔

اذیکا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا، ’میں ملک کو اس بدحالی سے نکال کر ترقی کی راہ پرواپس لانا ہوگاجیسا کہ وزیراعظم (سابق )عمران خان کے دورمیں تھا۔‘

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے بھی اذیکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے پی ٹی آئی کے بارے میں اداکارہ کے نقطہ نظرکو خوشگوارحیرت کا باعث قرار دیا۔

اذیکا ڈینیئل فیشن شوٹس کے علاوہ ’چھوٹی‘ ، ’چیخ‘ ، ’بلا‘ ، ’ڈنک‘ اور ’تیرے میرے بیچ‘ سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

pti

Ali Zaidi

Azekah Daniel

Politics May 8 2023