Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید

پولیس اہلکار کو اسنائپر ہتھیار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، پولیس
شائع 08 مئ 2023 08:55am

الحاج پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں واقع الحاج پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت نسیم کے نام سے ہوئی، پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکارنسیم کو اسپتال منتقل کردیاگیا، تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سنائپر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

security forces

kp police

terrorist firing