Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کس جماعت کو کتنا ووٹ پڑا ہے، ہم نے پورے پلان سے ان علاقوں میں محنت کی۔
سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی 11 میں سے 5 نشستیں جیت گئی ہے، 4 پر ہم ہارے ہیں اور 2 کے نتائج نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع غربی، کیماڑی، سینٹرل، کورنگی اور لیاری کی سیٹ ہم نے جیت لی۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 میں سے 7 کونسلرز کی نشستیں جیت گئے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ذہن بنا کر بیٹھی ہے کراچی کی ہر نشست جیت جائے گی، شاہ فیصل کالونی میں 100 فیصد یقین تھا کہ ہم جیتیں گے لیکن ہار گئے۔
سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غنڈہ گردی کی، ضلع غربی میں 3 کارکن اور مشرقی میں 2 کارکن زخمی ہوئے، کورنگی میں بھی 3 کارکن زخمی ہوئے، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ہار رہے ہیں وہاں حملے کئے، ضلع شرقی میں انہوں نے ایک خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم کراچی میں مل کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر بہت سے سوالات ہیں، لیکن ہم مانتے ہیں، جماعت اسلامی ہمارا مینڈیٹ بھی مانے، پیپلز پارٹی کو کراچی سے ختم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی کراچی کی ایک حقیقت ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورا دن شہر میں معرکہ بپا رہا ہے، حکومتی فسطائیت نے جمہوری عمل کو جنگ میں تبدیل کیا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت نے زبردستی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کیا، دھاندلی میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا، جبر اور طاقت کے باوجود 11 میں سے 8 نشستوں میں آگے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نارتھ کراچی یوسی 13 میں پولنگ سے قبل ہی آفیسرز کی تبدیلی کی گئی۔ نیوکراچی میں 150 ووٹ کاسٹ ہوئے اور پیپلزپارٹی نے 400 ووٹ کیسے لیے، پریذائیڈنگ آفیسر نے نیو کراچی کے نتائج روک دیے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جعلی نتائج کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، یوسی 13 نیو ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ روکا ہوا ہے، اورنگی ٹاؤن کی دونوں یوسیز جماعت اسلامی جیتی ہوئی ہے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کے امیر مدثر اور دیگر افراد پر حملہ کیا اور کیمپ اکھاڑ دیا جبکہ امیرجماعت اسلامی ضلع غربی اور کارکنان پر مقدمہ درج کیا، کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان پرتشدد ہوا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا تھا کہ ہم نے تیاری کرلی ہے، کیا انہوں مارنے اور تشدد سے یوسیز حاصل کرنے کی تیاری کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل کالونی میں ہم جیت چکے، 2 پولنگ اسٹیشنز کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں۔
میئر کراچی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹ فارم 11 اور 12 کیلیے بیٹھے ہیں۔ مرکزی اور صوبائی الیکشن کمیشن دھاندلی کا نوٹس لیں، ہمیں فارم 11 اور 12 دیے جائیں انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔
سندھ کے علاقے محراب پور میں 2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔
ٹاؤن کمیٹی محراب پور میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں دونوں دولہوں نے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
دولہا ماجد بابو اور دولہا راشد بابو نے بارات لے کر حیدرآباد جانا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے۔ یادگار دن پر حق رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔
واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دونوں دولہے قومی فریضے کی انجام دہی کے لئے شادی سے قبل ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔
کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے بعد پیپلزپارٹی 98 نششتوں کے ساتھ پہلے، جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے اورپی ٹی آئی 41 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، جبکہ 9 نشستوں کے نتائج سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیرسماعت ہونے کے باعث رکے ہوئے ہیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی 11 یوسیز میں سے 7 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہے اور چار پرجماعت اسلامی جیتی ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے 7 چیئرمین منتخب ہوئے ہیں، جبکہ جے یوآئی 3، ٹی ایل پی ایک اور ایک آزاد چیئرمین منتخب ہوا ہے۔
ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جیت کی خواشی میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے گزشتہ رات خوب جشن منایا۔
سندھ کی 90 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اس کے علاوہ جماعت اسلامی نے 9، پی ٹی آئی نے 4 اور آزاد امیدوار نے 6 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے نے ایک ایک نشست پر کامیابی سیمٹی۔
ہنگامہ آرائی کے باعث حیدرآباد کی 2 نشستوں کے رزلٹ روک دیے گئے، 27 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
سندھ کی مجموعی نشستیں 93 تھی، 3 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے تھے۔
کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔
ضلع کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 2682 ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع جنوبی لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کا امیدوار 3245 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی 2574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 3009 ووٹ لےکر کامیاب قرار پایا، پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع غربی کی یوسی ایک اورنگی ٹاؤن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کا امیدوار 2935 ووٹ لیکر جیت گیا جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار 2925 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 2 اورنگی جماعت اسلامی کے نام رہی اور جماعت اسلامی کا چیئرمین 4778 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا۔ پی پی پی امیدوار 3571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 8 مومن آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار 2664 ووٹ لے کر فاتح رہا جبکہ پی ٹی آئی 1380ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔
کراچی کے 15 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق 7 وارڈز پر پیپلز پارٹی، 5 پر جماعت اسلامی جبکہ تحریک انصاف دو اور مسلم لیگ (ن) ایک وارڈ پر کامیاب ہوئی ہے۔
ضلع کیماڑی کے 6 وارڈ میں سے 5 پر پیپلز پارٹی اورایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، ضلع ملیر ابراہیم حیدری کی وارڈ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیتی، اس کے علاوہ ضلع کورنگی ماڈل کالونی کی وارڈ کی نشست پرجماعت اسلامی کا امیدوارکامیاب قرار پایا۔
حیدرآباد یوسی 118 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔
پی ٹی آئی امیدوار آرزو فیصل 744 حاصل کرکے چیئرمین اور اسامہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی امیدوار برائے چیئرمین محمد شعیب اور وائس چیئرمین وجیہہ رضوی 505 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حیدرآباد یوسی 5 کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے امیر علی چیئرمین اور علی عبد الستار وائس چیئرمین منتخب ہوگئے انھوں نے 1084 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالجبار اور مولا بخش 350 ووٹ لے سکے۔
ٹھٹھہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دو یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی ایک نشست جیت گئی جبکہ ٹھٹھہ یوسی 40 دھابیجی میں آزاد امیدوار مٹھا خان لاشاری 1451 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 1318 ووٹ ملے۔
حیدرآباد یوسی 30 وارڈ 2 کے مکمل نتیجے کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار ناظم زاہد 179 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبید اللہ 113 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حیدرآباد یوسی 89 وارڈ 3 کا معرکہ تحریک انصاف کے نام رہا ۔ جنرل کونسلر منتخب ہونے والے خان محمد نے 117 ووٹ لیے۔
ٹنڈو باگو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر پانچ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ سہیل میمن ایڈووکیٹ 406 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شعیب احمد میمن 116 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع بدین کی 8 نشستوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت 6 نشستوں پر پہلے ہی پیپلزپارٹی بلامقابلہ کامیاب ہوچکی ہے جبکہ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈوباگو کے دو وارڈز پر بھی آج پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے۔
ٹنڈو الہ یار میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 میں آزاد امیدوار صحافی شہزاد شیخ 1114 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبد الصمد میمن 711 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جیکب آباد میں یوسی رمضان پور وارڈ نمبر 2 میں پیپلزپارٹی کے امیر علی 239 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یوآئی کے ظہیر احمد کھوسو 167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
سانگھڑ میں شہداد پور جٹیا ٹاؤن کے وارڈ نمبر 2 پر پیپلزپارٹی کے رانا محمد رمضان 586 ووٹ لے کر جیت گئے۔ جی ڈی اے امیدوار 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر آگئے۔
خیرپور میں ٹاؤن کمیٹی ببرلو وارڈ 4 میں پیپلزپارٹی کے سید محمد شاہ 859 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے اور دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار پیر ذیشان شاہ نے 52 ووٹ حاصل کیے۔
خیرپور صوبھو ڈیرو کی یونین کونسل میرک کے وارڈ نمبر 3 سے جی ڈی اے کے امیدوار سعید احمد بھٹی نے 433 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار 351 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
نواب شاہ میں ایچ ایم خواجہ یوسی 5 وارڈ 4 سے پیپلزپارٹی کے عبد العزیز انصاری 902 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار اورنگزیب انصاری نے 10 ووٹ حاصل کیے۔
گھوٹکی میں اوباڑو ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 میں پیپلزپارٹی کے احمد حسین سیلرو 1326 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار عبد الکریم تھہیم کو 633 ووٹ پڑے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جیت پر جشن منایا۔
کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی وارڈ 2 پر چھ امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔ پیپلز پارٹی کے اصغر علی کوسو 1382 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار شیر محمد سھریانی کو 105 ووٹ پڑے۔
نوشہرو فیروز میں ہالانی وارڈ نمبر 1 سے پیپلزپارٹی کے خادم حسین مہیسر 746 ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوگئے۔
نوشہرو فیروز محراب پور کے وارڈ نمبر 1 میں جنرل ممبر کی سیٹ پر بھی پیپلزپارٹی کے سجاد حسین 840 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
نوشہرو فیروز محبت دیرو سیال میں آزاد امیدوار محمّد حسن نے 1446 ووٹ لیکر یو سی چیئرمین کی نشست جیت لی۔
شکارپور وارڈ نمبر 24 میں آزاد امیدوار فیاض علی سومرو 689 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے فائق سومرو 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں 4 یو سی چیئرمین اور مختلف وارڈز میں 16 جنرل کونسلر بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
شہید بینظیرآباد یوسی 32 پر پیپلزپارٹی کے ذیشان علی بلامقابلہ چیئرمین منتخب
نوشہر و فیروز یوسی نور پور سے عبد الستار مورو بلا مقابلہ چیئرمین اور اللہ بچایو بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب
سکھر یوسی 1 وارڈ نمبر 4 پر پیپلزپارٹی کے عبد القادر عباسی بلامقابلہ کونسلرمنتخب
ٹنڈو الہیار یوسی 2 میرآباد سے پیپلزپارٹی کے میر محمد غلام بلامقابلہ کونسلر بن گئے
کشمور یوسی 13 وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار پیرجان بلامقابلہ کونسلر منتخب
شہید بینظیرآباد یوسی 15 وارڈ نمبر 3 سے پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب
دادو یوسی 13 وارڈ نمبر 3 پر پیپلزپارٹی کے ثناءاللہ بلامقابلہ کونسلر منتخب
دادو یوسی 27 وارڈ نمبر 4 سے علی گل پیر بلامقابلہ کونسلر بن گئے
دادو یوسی 35 وارڈ نمبر1 پر پیپلزپارٹی کے ایاز حسین بلامقابلہ کونسلر منتخب
ٹھٹھہ یوسی 15 وارڈ 2 سے پیپلزپارٹی کے بلاول برفت بلامقابلہ کونسلر بن گئے
ٹھٹھہ یوسی 29 وارڈ نمبر1 سے پیپلزپارٹی کے محمد قاسم بلامقابلہ کونسلر منتخب
ٹھٹھہ یوسی 30 وارڈ نمبر 1 سے سلیمان خان بلامقابلہ کونسلر منتخب
ٹھٹھہ یوسی 34 وارڈ 2 سے شفیع محمد پلیجو بلامقابلہ کونسلر بن گئے
حیدرآباد یوسی 18 وارڈ 4 سے پیپلزپارٹی کے عدنان بلامقابلہ کونسلر منتخب
واضح رہے کہ سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہٰیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ ہو رہا ہے۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر جیالوں نے مختلف شہروں میں خوب جشن منایا جبکہ الیکشن میں کامیابی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کراچی سے کشمور تک عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین جیالے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جیالوں کمر کس لو، عوامی خدمت کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور اقدار کا نیا معیار قائم کرنا ہے، مجھے ہر عام پاکستانی کا گھر اسی طرح عزیز ہے، جیسے بلاول ہاؤس۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزا لگادیا۔
تحریک انصاف کا ضمنی بلدیاتی الیکشن سے متعلق رد عمل سامنے آگیا۔
انصاف ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہ کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ یہ دھاندلی کریں گے، صبح سے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی چل رہی تھی۔
آفتاب صدیقی نے مزید کہا کے ہم نے دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا تو پھر ان سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج نے الزام لگایا کہ تمام پریزائڈنگ آفیسرز جیالے ہیں۔
کراچی سمیت سندھ کے چوبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں میں کشیدگی رہی۔
کراچی میں ضلع غربی یوسی 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 18 پر پولنگ کے آخری لمحات میں ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
مشتعل کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جبکہ کچھ افراد پولنگ اسٹیشن کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی گئی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران ایک سیاسی کارکن کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔
کراچی کی بہار کالونی یوسی 2 لیاری اور یوسی 13 نیو کراچی وارڈ نمبر ایک میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنان میں تصادم ہوا۔
جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی پر دھاندلی اور پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالنے کا الزام عائد کیا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جان چکی ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے۔
مبینہ بے ضابطگیوں پر جماعت اسلامی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا۔ جس میں یوسی 13 نیو کراچی پولنگ اسٹیشن نمبر 3 کے پریذائیڈنگ آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری طرف ضلع جنوبی ٹی ایم سی لیاری یوسی 2 میں پریذائیڈنگ افسرکی غفلت سامنے آئی۔ پولنگ اسٹیشن نمبر1 میں بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی۔
پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے پولنگ افسر اور میڈیا سے بدتمیزی بھی کی گئی جبکہ پولنگ اسٹیشن میں بد نظمی پر پولیس پہنچ گئی۔
کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے موقع پر بہار کالونی یوسی 2 لیاری پولنگ اسٹیشن نمبر پانچ پر کشیدگی کے باعث سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔
پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے
ٹھٹھہ کی یونین کونسل دھابیجی کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں قائم پولنگ اسٹیشن میں بجلی غائب ہوجانے کے باعث ووٹرز اور پولنگ عملے کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ موبائل ٹارچ کی روشنی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
کراچی کی یوسی 13 نیو کراچی وارڈ نمبر 1 میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کی جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں 11 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جو بنا تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ شہر میں 223 امیدوار مد مقابل ہیں، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
کراچی میں 302 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ سیکیورٹی کے پلان کے تحت سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔
کراچی کی 11 یوسیز میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
آج کا ضمنی الیکشن کراچی کے میئر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اس نقشے کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا تھا جبکہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہے۔
بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، ٹی ایل پی اور مہاجر قومی موومنٹ بھی کچھ یوسیز پر کامیاب قرار پائیں، اس کے علاوہ یوسیز پر آزاد امیدوار بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کے بعد بلدیاتی نظام کیلئے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا، جس میں براہِ راست منتخب ہونے والے ارکان مخصوص نشستوں کیلئے نمائندوں اور بعد ازاں میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
کے ایم سی کا ایوان 367 ارکان پر مشتمل ہوگا، جس میں 246 ارکان براہ راست منتخب کئے گئے یو سی چیئرمین ہوں گے، جبکہ 121 ارکان مخصوص نشستوں پر پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔
یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے 15 اپریل کو الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔
کراچی کے7 اضلاع کے ساتھ صوبے کے دیگر 17 اضلاع میں بھی یوسیز کے ضمنی الیکشن میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
اس اسے قبل جاری ہونے والے سیکیورٹی پلان کے مطابق الیکشن کیلیے مجموعی طور پر449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس میں 292 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق 6 ہزار 707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہونگے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا۔
الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے سولہ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت کے باوجود مکمل نتائج جاری نہ ہوسکے۔
کراچی کے سات اضلاع میں 246 یوسیز میں سے 235 کے سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اب تک کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں میئر کے انتخاب کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہوگا۔
پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی 91 نشستیں جیتیں، جس کے تحت پی پی خواتین کی 32 شستیں، نوجوانوں، لیبر، اقلیت کی 5،5 نشستیں جب کہ خواجہ سرا اور معزور کی ایک، ایک نشست حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی کی مجموعی نشستیں 140ہو جائیں گی۔
جماعت اسلامی نے چیئرمین کی 88 نشستیں حاصل کیں، جماعت اسلامی کوخواتین کی 30 سیٹیں ملیں گی، لیبر، اقلیت، نوجوانوں کی 5،5 جب کہ معذوراور خواجہ سرا کی ایک، ایک سیٹ ملے گی، جس کے تحت جماعت اسلامی کو مجموعی طور پر 135 نشستیں ملیں گی۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو چیئرمین کی 40نشستیں جیتنے پر خواتین کی 14 نشستیں نوجوان، لیبر، اقلیت کی دو، دو نشستیں ملیں گی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مجموعی نشستیں 60 ہوجائیں گی۔
سیاسی جماعت | براہ راست نشست | خواتین | نوجوان | مزدور | اقلیتی | معذور | خواجہ سرا | میزان |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیپلز پارٹی | 91 | 32 | 5 | 5 | 5 | 1 | 1 | 140 |
جماعت اسلامی | 88 | 30 | 5 | 5 | 5 | 1 | 1 | 135 |
تحریک انصاف | 40 | 14 | 2 | 2 | 2 | 0 | 0 | 60 |
مسلم لیگ ن | 7 | 2 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 9 |
جے یو آئی | 3 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 4 |
تحریک لبیک | 2 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 3 |
حقیقی | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 1 |
آزاد امیدوار | 3 | 1 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 4 |
میزان | 235 | 81 | 12 | 12 | 12 | 2 | 2 | 356 |
سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔ حیدرآباد میں بھی 160 میں سے 111 یوسیز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر پہلے نمبر پر ہے جب کہ تحریک انصاف 30 جب کہ آزاد امیدوار 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔
پہلی بار پیپلزپارٹی کے حیدرآباد میں میئرکی نشست جیتنے کے امکانات ہیں جبکہ بدین سے مرزا گروپ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بدین، مٹیاری، سجاول اور دیگر شہروں میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔
حیدرآباد ڈویژن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 3 ہزار 101 نشستوں میں سے781 نشستوں پر کامیاب ٹھہری۔ آزاد امیدوار 63 نشستیں جیتے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں 54 نشستیں آئیں، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 11، 11 نشستوں پر کامیاب ہوئیں۔
حیدرآباد ڈویژن میں جے یوآئی(ف) 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بھی 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔
ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 8 ضلع ممبراور 6 چیئرمین کی نشستیں جیت گئی۔
بدین میں پیپلزپارٹی کے 20 ضلع ممبر اور 14چیئرمین ، دادومیں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 15چیئرمین منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پی ٹی آئی کا ایک ضلع ممبر کامیاب ہوا۔ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع اور 12چیئرمین جیت گئے۔
ڈسٹرکٹ کونسل سجاول میں بھی پی پی سب سے آگے ہے جہاں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 31 چیئرمین منتخب ہوئے، ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 7چیئرمین کامیاب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈومحمد خان میں بھی پیپلزپارٹی حاوی ہے جہاں اس کے 16 ضلع ممبر اور 16 چیئرمین منتخب ہوئے۔ ٹھٹہ میں پیپلزپارٹی کے 31 ضلع ممبراور30 چیئرمین کامیاب ہوئے۔
پولنگ کا وقت پانچ بجے ختم ہوا تاہم الیکشن کمیشن نے ان محدود پولنگ اسٹیشنز پر مزید وقت دیا جہاں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔ پولنگ کے وقت میں صرف اتنا اضافہ کیا گیا جتنی تاخیر ہوئی۔
کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک کے تنائج کے مطابق جماعت اسلامی کے 34، جبکہ پیپلز پارٹی کے 24 امیدوار آگے ہیں، پی ٹی آئی کے 20 اور ٹی ایل پی کا ایک امیدوار بھی سبقت لئے ہوئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج نیوز بروقت نشر کر رہا ہے۔ ویب سائیٹ پر نتائج یہاں شائع کیے جا رہے ہیں جب کہ پارٹی پوزیشن واضح کرنے کیلئے گرافک اور چارٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کراچی سٹی کونسل میں پارٹی پوزیشن ظاہر کرنے کے لیے ہم نے پارلیمنٹ ڈونٹ کا استعمال کیا ہے۔ آج کے انتخابات میں ووٹرز نے اپنے اپنے علاقے سے جن یوسی چیئرمینوں کا انتخاب کیا ہے وہ سٹی کونسل کے ممبر ہوں گے اور شہر کے میئر کا انتخاب کریں گے۔
لہٰذا جس پارٹی کا رنگ ہمارے پارلیمنٹ ڈونٹ پر حاوی ہوا وہ شہر کو کنٹرول کرے گی۔
ووٹرز نے کراچی کے 25 ٹاؤنز کے لیے ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں (TMCs) کے اراکین کو بھی منتخب کیا ہے۔ یہ اراکین ٹاؤن ناظمین کا انتخاب کریں گے۔
ہم نے تمام 25 ٹاؤنز میں ہر پارٹی کی پوزیشن کا بار چارٹ بنایا ہے۔ اگر کوئی پارٹی بار چارٹ میں سرفہرست ہے، تو وہ اس ٹاؤن کے لیے ٹی ایم سی کو کنٹرول کرے گی۔
سٹی کونسل اور ابراہیم حیدری ٹی ایم سی کا ایک ایک رکن بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ ملیر ضلع کی یوسی 10 ریڑھی کے ابراہیم موسانی چیئرمین اور محمد رفیق داؤد وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔
کراچی میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کی نشستوں کے لیے جو امیدوار اب تک فتح ہیں ان کی تفصیل ذیل میں ہے۔ واضح رہے کہ بیشتر نتائج غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے پر مبنی ہیںَ
DistrictUR | TownUR | UCUR | UCNameUR | CategoryUR | CandidateNameUR | Party |
---|---|---|---|---|---|---|
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 01 | شفیق کالونی | چیئرمین | عاصم علی مخدومی | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 01 | شفیق کالونی | نائب چیئرمین | صابر حسین | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 02 | ثمن آباد | چیئرمین | فیصل شیخ | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 02 | ثمن آباد | نائب چیئرمین | زہیر مصطفی سید | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 03 | واٹر پمپ | چیئرمین | مرزا آفاق | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 03 | واٹر پمپ | نائب چیئرمین | نعمان الحق صدیقی | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 05 | یاسین آباد | چیئرمین | عارف منیر صدیقی | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 05 | یاسین آباد | نائب چیئرمین | منصور احمد | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 06 | عزیز آباد | چیئرمین | خواجہ غلام قمر | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 06 | عزیز آباد | نائب چیئرمین | محمد الیاس | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 08 | گلبرگ | چیئرمین | محمد فاروق نعمت اللہ | JI |
کراچی وسطی | گلبرگ | یوسی 08 | گلبرگ | نائب چیئرمین | شلال | JI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 01 | موسی کالونی | چیئرمین | عبید الرحمٰن | JI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 01 | موسی کالونی | نائب چیئرمین | محمد حنیف | JI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 04 | ابن سینا | چیئرمین | عبید احمد خان | JI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 04 | ابن سینا | نائب چیئرمین | طلحٰہ حسیب | JI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 07 | سی ایریا | چیئرمین | خالد | PTI |
کراچی وسطی | لیاقت آباد | یوسی 07 | سی ایریا | نائب چیئرمین | محمد فرحان | PTI |
کراچی وسطی | ناظم آباد | یوسی 01 | پاپوشنگر | چیئرمین | محمد اقبال | JI |
کراچی وسطی | ناظم آباد | یوسی 01 | پاپوشنگر | نائب چیئرمین | آفتاب حمید | JI |
کراچی وسطی | ناظم آباد | یوسی 07 | گلبہار | چیئرمین | محمد سلیم | JI |
کراچی وسطی | ناظم آباد | یوسی 07 | گلبہار | نائب چیئرمین | فرقان السلام | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 04 | بفرزون | چیئرمین | محمد ابرار | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 04 | بفرزون | نائب چیئرمین | سید ذیشان علی رضوی | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 05 | تیموریہ | چیئرمین | سید نوید ظفر | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 05 | تیموریہ | نائب چیئرمین | سید محمد عنیب | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 07 | حیدری | چیئرمین | محمد عاطف بقائی | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 07 | حیدری | نائب چیئرمین | خالد مقصود | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 08 | الفلاح | چیئرمین | نعیم الرحمان خان | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 08 | الفلاح | نائب چیئرمین | ذو الفقار احمد | JI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 09 | پہاڑ گنج | چیئرمین | اول خان | PTI |
کراچی وسطی | نارتھ ناظم آباد | یوسی 09 | پہاڑ گنج | نائب چیئرمین | اسماعیل خان | PTI |
کراچی وسطی | نیو کراچی | یوسی 02 | گلشن سعید | چیئرمین | محمد ا حمرخان | JI |
کراچی وسطی | نیو کراچی | یوسی 02 | گلشن سعید | نائب چیئرمین | فیضان | JI |
کراچی کورنگی | کورنگی | یوسی 08 | کورنگی | چیئرمین | احمد رضا | PPP |
کراچی کورنگی | کورنگی | یوسی 08 | کورنگی | نائب چیئرمین | عمر فاروق | PPP |
کراچی کورنگی | ماڈل کالونی | یوسی 04 | لیاقت مارکیٹ | چیئرمین | کریم بخش | JI |
کراچی کورنگی | ماڈل کالونی | یوسی 04 | لیاقت مارکیٹ | نائب چیئرمین | بلیغ الدین | JI |
کراچی کورنگی | ماڈل کالونی | یوسی 06 | ماڈل کالونی | چیئرمین | عبدالحسیب | JI |
کراچی کورنگی | ماڈل کالونی | یوسی 06 | ماڈل کالونی | نائب چیئرمین | سرفراز احمد خان | JI |
کراچی کورنگی | لانڈھی | یوسی 10 | لانڈھی | چیئرمین | سید اقبال حسین | PPP |
کراچی کورنگی | لانڈھی | یوسی 10 | لانڈھی | نائب چیئرمین | نیاز الدین | PPP |
کراچی ویسٹ | منگھوپیر | یوسی 01 | منگھوپیر | چیئرمین | محمد سلیم | PPP |
کراچی ویسٹ | منگھوپیر | یوسی 01 | منگھوپیر | نائب چیئرمین | نواز علی بروہی | PPP |
کراچی ویسٹ | مومن آباد | یوسی 02 | مومن آباد | چیئرمین | ممتاز احإد | PPP |
کراچی ویسٹ | مومن آباد | یوسی 02 | مومن آباد | نائب چیئرمین | عبداللہ | PPP |
کراچی ویسٹ | مومن آباد | یوسی 03 | مومن آباد | چیئرمین | ملک اعجاز اعوان | PPP |
کراچی ویسٹ | مومن آباد | یوسی 03 | مومن آباد | نائب چیئرمین | آصف رحمان | PPP |
کراچی ویسٹ | اورنگی ٹاؤن | یوسی 03 | اورنگی ٹاؤن | چیئرمین | عبدالحنان خان | JI |
کراچی ویسٹ | اورنگی ٹاؤن | یوسی 03 | اورنگی ٹاؤن | نائب چیئرمین | کمال احمد | JI |
کراچی ویسٹ | اورنگی ٹاؤن | یوسی 07 | اورنگی ٹاؤن | چیئرمین | محمد مدثر حسین انصاری | JI |
کراچی ویسٹ | اورنگی ٹاؤن | یوسی 07 | اورنگی ٹاؤن | نائب چیئرمین | سید جاوید حسین | JI |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 01 | گڈاپ | چیئرمین | مبارک گبول | PPP |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 01 | گڈاپ | نائب چیئرمین | جام محمد جوکھیو | PPP |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 04 | گلشن حدید | چیئرمین | غلام رضا جتوئی | PPP |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 04 | گلشن حدید | نائب چیئرمین | امن الدین | PPP |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 07 | مراد میمن | چیئرمین | محمد سلیم میمن | PPP |
کراچی ملیر | گڈاپ | یوسی 07 | مراد میمن | نائب چیئرمین | سلمان عبداللہ | PPP |
کراچی ملیر | ابراہیم حیدری | یوسی 07 | شیر پاو کالونی | چیئرمین | مسعود اختر | JI |
کراچی ملیر | ابراہیم حیدری | یوسی 07 | شیر پاو کالونی | نائب چیئرمین | معراج محمد خان | JI |
کراچی ملیر | ابراہیم حیدری | یوسی 10 | رہڑی | چیئرمین | ابراہیم موسانی | PPP |
کراچی ملیر | ابراہیم حیدری | یوسی 10 | رہڑی | نائب چیئرمین | محمد رفیق داود | PPP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 01 | غریب آباد | چیئرمین | قاسم | TLP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 01 | غریب آباد | نائب چیئرمین | محمد آصف | TLP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 02 | غازی داؤد بروہی | چیئرمین | محمد نواز | PPP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 02 | غازی داؤد بروہی | نائب چیئرمین | جان محمد بلوچ | PPP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 04 | خلد آباد | چیئرمین | ارشاد علی | PPP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 04 | خلد آباد | نائب چیئرمین | سید مزمل شاہ | PPP |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 07 | فیوچر کالونی | چیئرمین | بلال خان نیازی | PTI |
کراچی ملیر | ملیر | یوسی 07 | فیوچر کالونی | نائب چیئرمین | نعمت اللہ | PTI |
کراچی ایسٹ | چنیسر | یوسی 06 | اختر کالونی | چیئرمین | غیاث احمد عباسی | JI |
کراچی ایسٹ | چنیسر | یوسی 06 | اختر کالونی | نائب چیئرمین | نعیم پروین | JI |
کراچی ایسٹ | چنیسر | یوسی 08 | چنیسر گوٹھ | چیئرمین | اورنگزیب تاج | PPP |
کراچی ایسٹ | چنیسر | یوسی 08 | چنیسر گوٹھ | نائب چیئرمین | فرحان غنی | PPP |
کراچی ایسٹ | گلشن اقبال | یوسی 07 | شانتی نگر | چیئرمین | سکندر حسن | PPP |
کراچی ایسٹ | گلشن اقبال | یوسی 08 | نیشنل اسٹیڈیم | چیئرمین | سید خضر باقی | JI |
کراچی ایسٹ | جناح | یوسی 01 | پاکستان کواٹرز | نائب چیئرمین | محمد اکبر | JI |
کراچی ایسٹ | صفورا | یوسی 05 | پہلوان گوٹھ | چیئرمین | محمد نعمان خان | JI |
کراچی ایسٹ | صفورا | یوسی 05 | جوہر کمپلکس | نائب چیئرمین | محمد سومار | JI |
کراچی ایسٹ | سہراب گوٹھ | یوسی 08 | نیو سنزی منڈی | چیئرمین | سید محمد بلال | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 01 | آگرہ تاج کالونی | چیئرمین | عبدالغنی | PTI |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 01 | آگرہ تاج کالونی | نائب چیئرمین | محمد سعید خان | PTI |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 03 | گلستان کالونی | چیئرمین | عنایت اللہ خان مروت | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 03 | گلستان کالونی | نائب چیئرمین | شکیل احمد | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 04 | سنگو لین | چیئرمین | محمد صدیق | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 04 | سنگو لین | نائب چیئرمین | محمد فیاض | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 05 | نوا لین | چیئرمین | شاہد حسین بلوچ | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 05 | نوا لین | نائب چیئرمین | محمد عرفان | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 06 | کلاکوٹ | چیئرمین | عبدالرشید | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 06 | کلاکوٹ | نائب چیئرمین | عبدالناصر بلوچ | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 07 | غلام محمد لین | چیئرمین | محمد طاہر | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 07 | غلام محمد لین | نائب چیئرمین | زوہیب احمد | PPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 08 | شاہ بیگ لین | چیئرمین | عبدالمجید | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 08 | شاہ بیگ لین | نائب چیئرمین | جمیل احمد اوتھ | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 09 | دریاآباد | نائب چیئرمین | محمد اقبال ہنگیرو | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 10 | کھڈا میمن سوسائٹی | چیئرمین | محمد حنیف | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 10 | کھڈا میمن سوسائٹی | نائب چیئرمین | عارف محمد ہارون | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 11 | نیا آباد | نائب چیئرمین | محمد اقبال | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 12 | بغدادی | چیئرمین | محمد محب رئیس | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 12 | بغدادی | نائب چیئرمین | عبدالقادر | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 13 | جناح آباد | چیئرمین | فہیم علی | PPPP |
کراچی ساؤتھ | لیاری ٹاؤن | یوسی 13 | جناح آباد | نائب چیئرمین | ساجد علی شاہ | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 01 | بھیم پوراہ | چیئرمین | عمران پروانی | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 01 | بھیم پوراہ | نائب چیئرمین | مرتضی | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 02 | حسن لاشاری ولیج | چیئرمین | اسلم خان نیازی | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 02 | حسن لاشاری ولیج | نائب چیئرمین | محمد فیصل اسلم | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 03 | گارڈن | چیئرمین | گلفام حیدر ہاشمی | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 03 | گارڈن | نائب چیئرمین | محمد سلمان | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 04 | ملت نگر | چیئرمین | طاہر پرویز | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 04 | ملت نگر | نائب چیئرمین | عبدالرحمان | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 04 | ملت نگر | نائب چیئرمین | صدام حسین | IND |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 05 | رنچھور لین | چیئرمین | رخشندہ | IND |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 05 | رنچھور لین | چیئرمین | عمران حسین | GDA |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 05 | رنچھور لین | چیئرمین | محمد فرحت | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 05 | رنچھور لین | نائب چیئرمین | محمد منیر گدی | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 06 | نانکواڑہ | چیئرمین | وسیم عبدالواحد | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 06 | نانکواڑہ | نائب چیئرمین | محمد نعمان شیخ | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 07 | اولڈ ٹاون کھارادر | چیئرمین | محمد یاسر | TLP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 07 | اولڈ ٹاون کھارادر | نائب چیئرمین | سید عبدالقادر | TLP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 08 | سٹی ریلوے کالونی | چیئرمین | محمد سلمان خان | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 08 | سٹی ریلوے کالونی | نائب چیئرمین | شاکر اللہ خان | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 09 | صدر | چیئرمین | محمد علی رضا | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 09 | صدر | نائب چیئرمین | محمد رحمان | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 10 | ہجرت کالونی | چیئرمین | محمد رفیق | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 10 | ہجرت کالونی | نائب چیئرمین | شیر محمد | PTI |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 11 | فرئیر ٹاون | چیئرمین | سید نجمی عالم | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 11 | فرئیر ٹاون | نائب چیئرمین | محمد عاطف بلو | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 12 | بوٹ بیسن | چیئرمین | سلطان محمد | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 12 | بوٹ بیسن | نائب چیئرمین | سید نجمی عالم | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 13 | کلفٹن کہکشاں | چیئرمین | کرم اللہ | PPPP |
کراچی ساؤتھ | صدر ٹاؤن | یوسی 13 | کلفٹن کہکشاں | نائب چیئرمین | وسیم گل | PPPP |
کراچی کیماڑی | مورڑو میربحر | یوسی 02 | مورڑو میربحر | چیئرمین | شوکت علی خان | JI |
کراچی کیماڑی | مورڑو میربحر | یوسی 02 | مورڑو میربحر | نائب چیئرمین | مسعود اختر | JI |
کراچی کیماڑی | مورڑو میربحر | یوسی 06 | مورڑو میربحر | چیئرمین | اکرم خان | PTI |
کراچی کیماڑی | مورڑو میربحر | یوسی 06 | مورڑو میربحر | نائب چیئرمین | محمد نوید بٹ | PTI |
کراچی کیماڑی | ماڑی پور | یوسی 10 | ماڑی پور | چیئرمین | جہانزیب خان | PPP |
کراچی کیماڑی | ماڑی پور | یوسی 10 | ماڑی پور | نائب چیئرمین | ہمایوں محمد خان | PPP |
کراچی کیماڑی | ماڑی پور | یوسی 11 | ماڑی پور | چیئرمین | سلمان | PPP |
کراچی کیماڑی | ماڑی پور | یوسی 11 | ماڑی پور | نائب چیئرمین | محمد حُسین | PPP |
ڈپٹی کمشنرسینٹرل طلحہٰ سلیم نےمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ یوسی 4 نارتھ ناظم آباد سےجماعت اسلامی نے کامیابی حاصل کی ہے، پی ٹی آئی امیدوار2 ہزار 800 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔ یو سی فورکے تین وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلرکامیاب ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ یوسی 4 سےٹی ایل پی کی خاتون بھی کامیاب ہوئیں اور یوسی 6 کےتمام وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کامیاب ہوئے۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق ایک امیدوارکے انتقال کی وجہ سے نارتھ ناظم یوسی6 کےچیئرمین اوروائس چیئرمین کاانتخاب نہ ہوسکا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے بتایا کہ انتخابی نتائج پر تمام ریٹرننگ آفیسر کام کر رہے ہیں، نتائج کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ سینٹرل میں ایک ہزار263پولنگ اسٹیشنزہیں اور ایک ریٹرننگ آفیسر کے پاس 200پولنگ اسٹیشنزہیں۔
الیکشن کمیشن کی ترجمان قرۃ العین نے اسلام آباد میں آج نیوز کے رپورٹر افضل جاوید کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اور صوبائی انتخابات کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کا استعمال کرتا ہے، لیکن انتخابی ادارہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے لیے آر ایم ایس کا استعمال نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان پریزائیڈنگ افسران کریں گے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 51 مکی مسجد وارڈ 22 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی لیاقت علی 402 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کے اسلام الدین 109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
نتائج آنے سے قبل اتوار کو آج نیوز کے فیلڈ میں موجود نامہ نگاروں اور اینکروں نے زمینی صورت حال جاننے کی کوشش کی کہ اس بار عوام کا جھکاؤ کس جانب ہے۔
انوشہ جعفری نے رپورٹ کیا کہ ملیر ضلع میں ووٹرز کے ساتھ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس دوڑ میں آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ ملیر روایتی طور پر پیپلز پارٹی کا حامی رہا ہے۔
دیگر علاقوں میں، ووٹر ٹرن آؤٹ ابتدائی طور پر نسبتاً کم رہا اور بظاہر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بائیکاٹ کی کال نے کام کیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی۔
پی پی پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھرپور طریقے سے مہم چلائی، سوشل میڈیا پوسٹس اشارہ ملتا ہے کہ لوگ بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔