Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: مسافرکوچ گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 15زخمی

گاڑی پہاڑی علاقے سے مٹہ جارہی تھی
شائع 07 مئ 2023 03:31pm

سوات تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ دردیال میں سواریوں سے بھری فلائینگ کوچ گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث تین افراد جاں بحق، 15زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد اور رسیکیو 1122نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

جاں حق افراد میں شیر زمان، قتلان اور ڈرائیور عقل شامل ہیں، گاڑی پہاڑی علاقے سے مٹہ جارہی تھی۔

Sawat

Road Accident