Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 ہلاک

ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے
شائع 07 مئ 2023 11:09am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں عوام نے ہاتھ لگنے والے 3 ڈاکوؤں کی دل کھول دھلائی کردی جس کے باعث 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اور پکڑے جانے پر شہریوں نے تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی اور انہوں نے اسلحہ کہیں پھینک دیا ہے جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید بتایا کہ شہریوں کے تشدد کے بعد تینوں ملزمان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن دو زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

Robbery

Karachi Crime

Karachi Street Crimes