Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی 11 یوسیز میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم

ضمنی الیکشن کراچی کے میئر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2023 05:13pm
ڈسٹرک ساؤتھ - تصویر/ آج نیوز
ڈسٹرک ساؤتھ - تصویر/ آج نیوز
ڈسٹرک کونگی - تصویر/ آج نیوز
ڈسٹرک کونگی - تصویر/ آج نیوز
ڈسٹرک کونگی میں پولنگ کا وقت شروع ہونے کے بعد ووٹرز پہنچ رہے ہیں - تصویر/ آج نیوز
ڈسٹرک کونگی میں پولنگ کا وقت شروع ہونے کے بعد ووٹرز پہنچ رہے ہیں - تصویر/ آج نیوز

کراچی کی 11 یوسیز میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

آج کا ضمنی الیکشن کراچی کے میئر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

موجودہ الیکشن سے قبل کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعتوں کی نشستیں

دائیں جانب سفید نقطے مخصوص نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہر گرے آؤٹ سیل ایک سیٹ کی نشاندہی کرتا ہے جہاں نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ رنگین نقطے مختلف جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس نقشے کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا تھا جبکہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہے۔

بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف)، ٹی ایل پی اور مہاجر قومی موومنٹ بھی کچھ یوسیز پر کامیاب قرار پائیں، اس کے علاوہ یوسیز پر آزاد امیدوار بھی چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج کے بعد بلدیاتی نظام کیلئے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگا، جس میں براہِ راست منتخب ہونے والے ارکان مخصوص نشستوں کیلئے نمائندوں اور بعد ازاں میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

کے ایم سی کا ایوان 367 ارکان پر مشتمل ہوگا، جس میں 246 ارکان براہ راست منتخب کئے گئے یو سی چیئرمین ہوں گے، جبکہ 121 ارکان مخصوص نشستوں پر پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب ہوں گے۔

یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے 15 اپریل کو الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔

کراچی کے7 اضلاع کے ساتھ صوبے کے دیگر 17 اضلاع میں بھی یوسیز کے ضمنی الیکشن میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

اس اسے قبل جاری ہونے والے سیکیورٹی پلان کے مطابق الیکشن کیلیے مجموعی طور پر449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس میں 292 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق 6 ہزار 707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہونگے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا۔

الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

karachi

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

Pakistan Tehreek Insaf

Karachi Local Bodies Election 2023

ٰImran Khan

Local Bodies Election May 7 2023