Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلادیش میں پہلی مرتبہ ہندی فلم کی نمائش

’پٹھان‘ کو 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا
شائع 06 مئ 2023 08:44pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ”پٹھان“ 1971 کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ “کنگ خان کی ”پٹھان“ 12 مئی کو بنگلا دیش کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

ایک اعلامیے میں نیلسن ڈی سوزا کے مطابق سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ”پٹھان“ ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں۔

نیلسن ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ ”پٹھان“ نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی طور پر ایک ہزار کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رواں سال کنگ خان کی دو مزید فلمیں ریلیز ہونا بھی باقی ہیں، ان کی سال کی دوسری فلم ’جوان‘ کے نام سے ہے جس کی ہدایتکاری جنوبی انڈیا کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی ہے۔ یہ فلم دو جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس کے بعد سال کے آخر میں کنگ خان راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ ریلیز کریں گے، یہ فلم رواں سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

Bangladesh

Pathaan