Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مس یونیورس کی فائنلسٹ ماڈل المناک حادثے میں ہلاک

وہ تیز رفتار گھوڑے سے گر کر شدید زخمی ہوگئی تھیں
شائع 06 مئ 2023 08:04pm

سال 2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک المناک گھڑ سواری حادثے کے بعد موت کے منہ میں چلی گئیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئیں، جب کہ ماڈل کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔

سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔

ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

سینا ویر سے قبل بھی مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی آسٹریلیا کی ایک دوشیزہ 2019 میں گھڑ سواری کے دوران گھوڑے سے گر کر ہلاک ہوئی تھیں۔

Miss Universe

Sienna Weir