Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں سونے کے دام پھر بڑھ گئے

فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگیا
شائع 06 مئ 2023 06:03pm
عالمی مارکیٹ سونا 17 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ سونا 17 ڈالر سستا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں 19 ڈالر سستا ہو کر سونا 2017 ڈالر فی اونس ہے۔

Gold prices

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices