Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں 70 سال بعد تاج پوشی، بادشاہ چارلس نے دادا کا چوغہ پہنا

تاج پوشی سے پہلے آرچ بشپ نے بادشاہ سے حلف لیا۔
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 06:23pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

ویسٹ منسٹر ایبے میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے، جو گزشتہ 70 سال کے دوران ہونے والی پہلی تاج پوشی ہے۔

تقریبا میں پاکستان کے وزیراعظم شہابز شریف اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک سمیت دنیا بھر سے 100عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔

تاج پوشی کے موقع پر بادشاہ چارلس نے اپنے دادا جارج ششم کا ریگالیہ (چوغہ) پہنا۔

تاج پوشی سے پہلے آرچ بشپ نے بادشاہ سے حلف لیا۔

شاہ چارلس سوئم گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔

 تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

تاج پوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور آج شاہ چارلس سوئم نے 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

بادشاہ چارلس چوہتر سال کی عمر میں لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں 14ویں صدی میں بنائے جانے والے تخت پر بیٹھتے ہی 360 سالہ سینٹ ایڈورڈ کا تاج اپنے سر پر رکھنے والے سب سے معمر برطانوی بادشاہ بن گئے۔

تاج پوشی کے حوالے بننے والی تقریباً ایک ہزار سال پرانی رسوم پر عمل درآمد بھی ہوا۔

آج کی تقریب 1953 میں ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد کی جانے والی تقریب کے مقابلے میں چھوٹی ہے، جس میں سنہری اوربس اور قیمتی جوہرات سے مزین تلواروں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے بے رنگ ہیرے اور تاریخی عصا تک عظمت کی تمام لوازمات شامل ہیں۔

تقریب کے لیے شاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ہیری بھی ویسٹ منسٹر ایبی میں موجود تھے لیکن ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ساتھ نہیں تھیں۔

King Charles

Coronation Ceremony