Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدیحہ امام کے شوہرکون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

اداکارہ حال میں ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں
شائع 06 مئ 2023 03:01pm
تصویر/ انسٹاگرام
تصویر/ انسٹاگرام

حال میں ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مدیحہ امام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد ان کے شوہر سے متعلق قیاس آرئیاں جنم لے رہی ہیں کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔

مدیحہ امام نے اپنی شادی کی تصاویر شیئرکیں جس میں وہ سُرخ رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہرسفید لباس پہنے ہوئے ہیں۔ اداکارہ کی شادی خبر دیکھتے ہی ان کے مداحوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی کہ ان کے شوہر کون ہیں اور ان کا کس قومیت، مذہب سے تعلق ہے۔

مدیحہ امام کے شوہر کا نام موجی بصر ہے میڈیا رپورٹس سے علم ہوتا ہے کہ مدیحہ کے شوہر ایک فلم پروڈیوسر ہیں، جنہوں نے فلم دی سک (the sick) اور لکا چھپی (Lukachuppi) کی پروڈکشن میں کام کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجی بسر بالی وڈ کے ایک ٹیلنٹڈ پروڈیوسر اور فلم میکر ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں لکھاری اور پروڈکشن منیجر کی حیثیت سے کام کیا ہے جبکہ ان کو گلوکاری سے لگاؤ ہے۔

مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کے حوالے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنا کیریئر گریجویشن کے دوران بالی وڈ کی ایک پروڈکشن کمپنی سے کیا تھا۔ ان کے کام کو عوام میں پذیرائی ملی اور وہ اب سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکے ہیں لیکن وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے یہ تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 26 سالہ موجی بسر نے انگلینڈ کی بورن ماؤتھ یونیورسٹی سے فلم اور ٹیلیویژن ڈائریکشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور انسٹاگرام پر موجی بسر کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے۔

showbiz celebrities

Madiha Imam