Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن نے کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک کے معاملات سے متعلق تحقیقات شروع کردی

ڈائریکٹرچڑیا گھرکواکاؤنٹس افسر و دیگرافسران کے ہمراہ پیشی کی ہدایت
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 01:15pm
تصویر/ گوگل
تصویر/ گوگل

محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کے معاملات سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

ڈائریکٹرچڑیا گھرکو اکاؤنٹس افسر و دیگرافسران کے ہمراہ پیشی کی ہدایت کی گئی ہے اور چڑیا گھرمیں زندہ اور مرنے والے تمام جانوروں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سنئیر ڈائریکٹر، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز کا بھی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے چڑیا گھرمیں 2022 سے اب تک بجٹ اور آڈٹ کی تفصیلات، اشیاء کی خریداری کا تمام ریکارڈ، اب تک سامان کی نیلامی کی تفصیلات کے ساتھ ہی چڑیا گھر کے تمام بلز اور واچرز اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

چڑیا گھرمیں 2022 سے اب تک ماہانہ آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ ہی وینڈر اور کنٹریکٹرز اور ادائیگیوں کا ریکارڈ، چڑیا گھر میں تعینات وٹنری ڈاکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے 2022 سے اب تک سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے چالان اور ڈیپازٹ، کنٹریکٹرز کے واجبات کی تفصیلات، ڈائریکٹر سفاری پارک کا تمام ریکارڈ سمیت 9 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

سفاری پارک میں سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیوں کی شکایات سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ڈائرکٹر سفاری پارک کو لاک بک، ماہانہ اکانٹ فائل، پی او ایل بک ، انٹری اور پارکنگ فیس کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

سفاری پارک انتظامیہ سے ادویات اور خوراک کی خریداری کی تفصیلات، سفاری پارک انتظامیہ کو اینمل رائڈنگ، سفاری کوچ واچرز اور دیگر زرائع سے آمدنی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

پاکستان

anti corruption

Karachi Zoo