Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پرندہ مارکیٹ میں 4 مسلح ڈکیت دکان میں بیٹھے شہریوں کو لوٹ کر فرار

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 12:40pm

کراچی کے علاقے گلبرگ سمن آباد کی پرندہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں چار مُسلح ڈکیتوں نے دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان میں بیٹھے ہوئے شہریوں سے رقم اور موبائل فون چھین لیے گئے۔

سی سی ٹی وی میں مسلح ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو ڈاکوؤں کی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی جس کے مطابق گاڑی میں سوار شہری نے دو مبینہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شہری کا سُراغ نہیں مل سکا۔

گولی لگتے ہی ایک ڈاکو زمین پر گرگیا اور دوسرا ساتھی بائیک چلاتا رہا لیکن دوسرے مبینہ ڈاکو کو بھی کار سوار شہری نے گولی ماردی۔

Crime

Karachi Crime

Karachi Street Crimes