Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا ریلیز

گانے کا ٹائٹل ’ڈارکیسٹ آور‘ رکھا گیا ہے
شائع 05 مئ 2023 09:34pm

پاکستانی گلوکارعاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ انٹرنیشنل میوزک کا پہلا گانا ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین گلوکارعاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ڈارکسٹ آور میں ناروے سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے ساتھ اشتراک کیا۔ عاصم اور اسٹریڈ ایس کے گانے کو انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔

عاصم اظہر نے گلوکارہ اسٹریڈ ایس کے ساتھ لی جانے والی تصاویر کو بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا۔ ساتھ ہی گلوکار نے اپنی پہلی انٹرنیشنل اشتراک سے تیار کیے جانے والے گانے کا فیڈ بیک بھی اپنے فینز سے مانگا۔

انہوں نے گانے کا ایک پس منظر بھی شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اردو اور انگریزی میں گاتے سنائی دیتے ہیں۔

Asim Azhar