Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی بی سی کی اینکر کی مزاحیہ غلطی آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 07:12am

بی بی سی کی خاتون اینکر کی آن ایئر کی گئی معمولی سی غلطی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں انگڑائی لینے کے انداز میں اوپر اٹھا کر کہتی ہیں ’اوکے‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے اور یہ مناظر آن ایئر ہوجاتے ہیں۔

اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ لائیو آگئی ہیں تو وہ چونک جاتی ہیں اور پریشانی سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرلیتی ہیں اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہیں۔ اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

BBC

Anchor mistake