Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابر نے یہ کارنامہ کیرئیر کی 97ویں اننگز میں انجام دیا
شائع 05 مئ 2023 05:27pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے، بابر نے یہ کارنامہ کیرئیر کی 97ویں اننگز میں انجام دیا۔

گرین شرٹس کے کپتان نے 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنے نام کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے 101 اننگز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ ویسٹ انڈیس کے ویوئن رچرڈس اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 114 اور آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 115ویں اننگز میں کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کیئے تھے۔

babar azam

PAKvsNZ