Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے اہلکاروں پر بارودی مواد پھینکا، بھارتی فوج کا دعویٰ
شائع 05 مئ 2023 05:18pm
تصویر بذریعہ روئٹر
تصویر بذریعہ روئٹر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دھماکہ ہوا جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین فورسز راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران ایک غار میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہی تھی۔ غار میں پناہ لینے والے عسکریت پسندوں پر بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے فوجیوں کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر بارودی مواد پھینکا جس سے چھاپہ مار ٹیم منتشر ہوگئی اور فوجی مارے گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس غار میں اُن دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی جو 20 اپریل کو ضلع پونچھ میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فوجی اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔

azad kashmir

Indian Army

occupied Kashmir

Jammu Kashmir