دکی: موسلادھار بارش، شدید ژالہ باری کے باعث فصلیں تباہ ہوگئیں
ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
دکی میں سلیزئی کے علاقے میں موسلادھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہونے کے بعد فصلوں، گھروں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بارش کی وجہ سے گندم سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگیئں۔
بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔
لورالائی میں 15 منٹ شدید موسلادھار بارش وشدید ژالہ باری
لورالاٸی گردو نواح کے گاؤں میں بھی موسلادار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم اور بادام وغیرہ کی فصلوں کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔
ژالہ باری سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ساتھ ہی دیہاتوں میں بھی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
پاکستان
Rain
Heavy rain
مقبول ترین
Comments are closed on this story.