Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی دور کے سوشل میڈیا انفلوئنسرزکیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

کے پی نگراں حکومت کا ریاست مخالف اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ
اپ ڈیٹ 05 مئ 2023 03:40pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاست مخالف ہونے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

پی ٹی آئی نے اپنی دور حکومت میں محکموں کی پروموشن کیلئے خیبرپختونخوا میں1,109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کئے تھے جن کو نگراں حکومت نے پہلے برطرف کیا تھا۔

اب نگراں حکومت نے ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کرکے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ محکمہ اطلاعات نے تمام انفلوئنسرز کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو فراہم کردی ہے۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ میڈیا انفلوئنسرز کے بارے میں تحقیقات کی جائے کیونکہ انفلوئنسرز کے خلاف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔

FIA

خیبر پختونخوا

Pakistan Tehreek Insaf

Social Media Influencers