Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ہتھنی کے مرنے کی کوئی تو وجہ ہوگی پوسٹمارٹم رپورٹ پیش کریں“، عدالت

عدالت نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی
شائع 05 مئ 2023 02:56pm
تصویر/ فورپاز انٹرنیشنل
تصویر/ فورپاز انٹرنیشنل

چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کی موت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن عدالت نمبر8 کؤ منتقل کرتے ہوئے کل تک ملتوی کردی ہے۔

ہتھنی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی اس موقع پر درخواست گزار، ڈائریکٹر چڑیا گھر اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کے ایم سی کے وکیل سے استفسار کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کہاں ہے جس کے جواب میں وکیل نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی آئی نہیں ہے، تو عدالت نے کہا کہ حتمی نہیں ابتدائی رپورٹ تو پیش کریں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب آپ نے پوسٹ مارٹم کرکے ہتھنی کے اعضاء لاہور بھیجیں ہیں، تو ڈاکٹر نے کچھ تو بتایا ہوگا، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز نے کیا بتایا ہے وہ بتائیں ہمیں۔

ریمارکس پر کے ایم سی کے وکیل نے کہا کہ میرا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا جواز نہیں درخواست مسترد کی جائے اگرصحراء میں کوئی اونٹ مرجائے تو کیا وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج ہوگا؟

عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں ہے چڑیا گھر میں کتنے ملازم ہیں انکوائری تو ہونی چاہئے۔ عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ پیش کریں کوئی تو وجہ ہوگی ہتھنی کے مرنے کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہتھنی مری ہے، ہتھنی اپنی ٹانگوں پر کھڑی بھی نہیں ہوسکتی تھی، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گواہ تھا تو ایف آئی آر درج کروا کر آتے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی ہے

Elephant

Karachi Zoo

Noor Jehan