Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد: کچےمیں آپریشن 27ویں روز بھی جاری، 3 ڈاکو ہلاک ، 33 گرفتار

آئی جی پنجاب کی قیادت میں جاری آپریشن 27ویں روز میں داخل ہوگیا
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 08:46am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

انسپکٹرز جنرل (آئی جی) پنجاب کی قیادت میں جاری علاقے میں آپریشن 27 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق صادق آباد کچے کے آپریشن میں اب تک تین ڈاکو ہلاک اور 33 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ پانچ نے خود گرفتاری پیش کی ہے۔

مزید کہا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے اور گھیراتنگ کرنے پر5 جرائم پیشہ افراد نے گرفتاری پیش کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کچہ کراچی سمیت کچے کا بیشترعلاقہ جرائم پیشہ افراد سے کلیئرکروالیا گیا ہے ڈاکو قابل سکھانی کے ٹھکانہ کو اسلحہ سمیت تباہ اور انذرآتش کردیا گیا ہے۔

Punjab police

Sadiqabad