Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے

چینی وزیر بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں
شائع 05 مئ 2023 08:41am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

چینی وزیر خارجہ چن گانگ آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جہاں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

pak china relations

Pakistan Foreign Office