Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ عمر اور یاسر حسین کی فلم ٹکسالی کی عکسبندی مکمل

فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی
شائع 04 مئ 2023 11:33pm

ہدایت کار ابوعلیحہ کی فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، فلم میں عائشہ عمر نے سنبل نامی لڑکی کا کردار اداکیا ہے۔

پاکستانی ہدایت کار و فلم نویس ابوعلیحہ کی فلم ٹکسالی کی عکس بندی مکمل ہوگئی ہے جس میں عائشہ عمر اور یاسر علی مرکزی کردار کررہے ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے کردار کے حوالے سے مداحوں کے ساتھ فلم کے سیٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کردی۔

فلم اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم کو دنیا کے مختلف فلمی میلوں میں بھی دکھایا جائے گاجو کہ اسکی بین الاقوامی نمائش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ مہر بانو، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

ayesha omar

TAXALI