سعودی عرب نے 7 ممالک کیلئے ویزا اجراء کا عمل ڈیجیٹل کردیا
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے سات ممالک کے لئے پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکرز ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کی جگہ الیکٹرانک ویزے کا اجراء کیا گیا ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیو آر کوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔
یہ اقدام ویزا کے حصول کے طریق کار کو خودکار بنانے اور وزارت کی طرف سے مہیا کی جانے والی قونصلر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کام، اقامتی اور سیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کو تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کار میں تبدیلی کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے، جب خلیج تعاون کونسل جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیے بات چیت جاری ہے۔
Comments are closed on this story.