Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین منتخب

اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوںگے
شائع 04 مئ 2023 09:17pm

نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوںگے۔

سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹیفِکیشن بھی جاری کر دیا ہے، پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہوگی۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

ممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں نگران حکومت کے چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب فلم سنسر بورڈ کو ختم کر دیا گیا ہے اور بورڈ کے چیرمین واسع چوہدری سمیت تمام ممبران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Tauqeer Nasir