Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

اقبال عرف بالی کھیارہ کی مردہ یا زندہ گرفتاری پر 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر تھی
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 09:56pm
تصویر بذریعہ نمائندہ آج نیوز نوید اکبر
تصویر بذریعہ نمائندہ آج نیوز نوید اکبر

دہشت گرد تنظیم کالعدم القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی مطلوب دہشتگرد اقبال عرف بالی مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

انٹیلی جنس کی پیشگی اطلاع پر خیبرپختون خوا پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشت گرد اقبال عرف بالی کھیارہ مارا گیا۔ پولیس نے اسے مقابلے کے بعد ہلاک کیا۔

دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ پولیس پر حملے کے بعد جوابی فائرنگ اور بر وقت کارروائی کے نتیجے میں ساتھی سمیت فتح موڑ کے قریب ہلاک ہوا۔

اقبال عرف بالی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ دہشت گرد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی مقرر تھی۔

اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا جبکہ اس پر پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع مکتب سے تعلق رکھنے والے افراد کو تاوان کے لئے اغواء کرنے کے 21 مقدمات بھی درج ہیں اور یہ ملتان پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس حکام کے مطابق اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹراما سینٹر خود کش دھماکے سمیت سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں بھی ملوث تھا۔

کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کی ہلاکت خیبرپختونخوا پولیس کی رواں سال کی سب سے بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

kp police

security forces operation

Pakistan Law and order situation