Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور سکھر جیل سے رہا

جیل سے رہائی پر حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا
شائع 04 مئ 2023 06:39pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / حلیم عادل شیخ
فوٹو ــ ٹوئٹر / حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء علی امین گنڈا پور کو رہا کردیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد سکھر جیل سے رہا کردیا گیا۔ علی امین گنڈا پور جیل سے رہائی کے وقت خوش نظر آئے۔

جیل سے رہائی کے وقت پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ علی امین گنڈا پور نے رہائی کے بعد اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ میں مشکلات سے گھبرانے والا نہیں ہوں چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن اور عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں حاضری کے بعد علی امین گنڈا پور کو ملک کے مختلف شہروں میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو مقدمات کی پیروی کے لئے پولیس نے مختلف شہروں کی عدالتوں میں پیش کیا۔ عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور پر مقدمات قائم کرنے کی مذمت بھی کی اور کیسز کو حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے قرار دیا۔

pti

PDM

imran khan

Ali Amin Gandapur