انتخابات کب ہوں گے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں، انتخابات کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔
اسلام آباد میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے بتایا کہ الیکشن کب ہوں گے معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کارروائی جیسے ہی ختم ہوگی پھر الیکشن کمیشن اس کی روشنی میں فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کے لئے پرنٹنگ کی ٹائم لائن کافی گزرچکی ہے، فنڈز کی عدم فراہمی سے پرنٹنگ کی کارروائی رکی ہوئی ہے۔
سیکرٹری عمر حمید نے بتایا اس وقت ہماری تیاری پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کے حوالے سے تھی۔ الیکشن کمیشن کو صبح شام چیلنجز کا سامنا ہے، آج کل ہم سپریم کورٹ کے چکر لگا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.