Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا مراد سعید کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

درج مقدمات کی تفصیلات 9مئی کوپیش کرنے کا حکم
شائع 04 مئ 2023 04:00pm
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مراد سعید کےخلاف بےبنیاد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔ نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل انتطار پنجوتہ کے دلائل کے بعدعدالت نے مراد سعید کو ہراساں کر نے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات 9 مئی کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Murad Saeed

Pakistan Tehreek Insaf

Politics May 4 2023