Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدیحہ امام نے موجی بصر کے ہمراہ زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ دیا

اداکارہ نے شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیا لکھا؟
شائع 04 مئ 2023 03:15pm
— تصویر: انسٹاگرام/مدیحہ امام
— تصویر: انسٹاگرام/مدیحہ امام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ مدیحہ امام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اداکارہ نے زندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھتے ہی انسٹاگرام سے تمام پُرانی تصاویرڈیلیٹ کردیں۔

مدیحہ کی شادی دو روز یکم مئی کو موجی بصرسے ہوئی ، اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے تصاویر شیئرکرتے ہوئے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

مدیحہ کے نکاح کا جوڑا کس نے تیار کیا؟

مدیحہ نے زندگی کے اس خاص دن پر سُرخ روایتی لہنگا زیب تنن کیا، ان کی شادی کا جوڑا معروف فیشن ڈیزائنر زارا شاہجہاں کا تیار کردہ ہے اور جیولری کے لیے انہوں نے اصفرجیولز کا انتخاب کیا۔

تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدیحہ کے نکاح کی تقریبب پہلے منعقد کی گئی تھی جس کے لیے انہوں نے مغربی طرز کی سفید میکسی زیب تن کی۔

مدیحہ امام کے نصف بہترکون ہیں

مدیحہ امام کی میک اپ آرٹسٹ نے ایک ویڈیو شئیر کی جس کے کیپشن کے مطابق ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے۔ میڈیا رپورٹس سے علم ہوتا ہے کہ مدیحہ کے شوہر ایک فلم پروڈیوسر ہیں جنہوں نے فلم دی سک (the sick) اور لکا چھپی (Lukachuppi) کی پروڈکشن میں کام کیا ہے۔

مدیحہ امام کا شوبز کیرئیر

مدیحہ امام وی جے اور اداکارہ ہیں جنہوں نے ملک سے باہر بھی اداکاری کے جوہردکھائے، مدیحہ نے ہم ٹی وی پر ڈراما عشق میں تیری (2013) سے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ ڈرامہ ہیر (2015) اور دھانی (2016) میں بھی اپنے جاندار کرداروں کی بدولت مدیحہ نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔

اداکارہ کے کریڈٹ پر مقبول ڈراموں میں دل مومن، زخم، مقدر کے علاوہ 2017 میں بالی ووڈ فلم ’ڈیئر مایا‘بھی ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے 2022 میں پاکستانی فلم ’نیلوفر‘ میں بھی کام کیا۔

گزشتہ رمضان المبارک میں مدیحہ کے ڈرامے ’عشق جلیبی‘ نے ناظرین میں انتہائی مقبولیت حاصل کی تھی۔

showbiz celebrities

TV Dramas

Madiha Imam