Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: اسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ ایک خاتون ہلاک، 4 زخمی

فائرنگ کے بعد فرار ہونیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
شائع 04 مئ 2023 11:30am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک اسپتال میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور چار خواتین زخمی ہوگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق اٹلانٹا کے اسپتال میں فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا لیکن فائرنگ کے واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا پولیس کے ڈپٹی چیف چارلس ہیمپٹن نے بتایا کہ مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت 24 سالہ ڈیون پیٹرسن کے نام سے ہوئی ہے۔

اس سے پہلے ہی ریاست ٹیکساس میں پڑوسی نے گھر میں فائرنگ کرکے 8 سالہ بچے سمیت 5 افراد کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پڑوسیوں پر فائرنگ کی تو گھر میں 10افراد موجود تھے۔

Atlanta

Atlanta Shooting