Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبے میں 6 لاکھ سے زائد مہمان پرندوں کی آمد ہوئی، محکمہ وائلڈ لائف سندھ

سردعلاقوں سے آنیوالے مہمان پرندوں کی رپورٹ جاری
شائع 04 مئ 2023 10:37am
تصویر/فائل
تصویر/فائل

محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے سال 2022 اور 2023 کے درمیان سرد علاقوں سے آنے والے مہمان پرندوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہمان پرندے نومبر کے اوائل سے مارچ کے ستمبر تک قیام کرتے ہیں، پرندہ شماری کے لیے کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

مزید بتایا کہ سال 2022 اور 2023 کے درمیان 6 لاکھ 13 ہزار851 پرندے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پرندہ شماری کراچی سمیت سندھ کی لگ بھگ 27 جھیلوں، آب گاہوں اور ڈیمز پر کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا کہ مون سون کی غیرمعمول بارشوں کی وجہ سے پرندے روایتی جھیلوں کے علاوہ پانی کے عارضی ذخائر میں تقسیم ہوئے۔ پرندہ شماری اسپاٹنگ اسکوپ سمیت دیگر آلات کے ذریعے کی گئی ہے۔

karachi

sindh

Sindh Wildlife Department