Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیئے جانے کا امکان

جٹ کے حوالے سے اسٹریجیٹی پیپر اگلے ہفتے تک تیار کرلیا جائے گا، ذرائع وزارت خزانہ
شائع 03 مئ 2023 08:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 24-2023 کا وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جا سکتا ہے، اقتصادی سروے کے لئے جون کی تاریخوں کے تعین پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال بجٹ کے حوالے سے اسٹریجیٹی پیپر اگلے ہفتے تک تیار کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

federal budget

Ministry of Finance

budget 2023 24