Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 03 مئ 2023 05:46pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2015 ڈالر ہوگئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700روپے کا اضافہ ہوا، اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں1457روپے کا اضافہ ہوا، اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار 929 روپے ہوگئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices