سندھ حکومت اور فلور ملرز کے مذاکرات ناکام، ’کل سے کراچی میں آٹا نایاب ہوجائے گا‘
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے فلور ملرز بھی جمعے اور پیر سے ہڑتال پر جارہے ہیں۔
سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، کراچی میں شام ساڑھے چھ بجے سے تمام فلور ملز غیر معینہ مدت تک بند کردی جائیں گی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے مذاکرات کے نام پر لالی پاپ دیا ہے، وزیرِ اعلیٰ سے دو ماہ سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ وقت دینے کو تیار نہیں ہیں۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں آٹا نایاب ہوجائے گا، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے فلور ملرز بھی جمعے اور پیر سے ہڑتال پر جارہے ہیں۔
karachi
flour mills association
Flour Crisis
Flour Mills Strike
مقبول ترین
Comments are closed on this story.