Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر پاکستان کی 3 شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت

صدر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تین اپیلیں مسترد کر دی
شائع 03 مئ 2023 04:44pm

صدر پاکستان نے اسٹیٹ لائف کو تین شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

صدرمملکت عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تین اپیلیں مسترد کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف کو تینوں شہریوں کو 32 لاکھ روپے کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ تینوں معاملات میں اسٹیٹ لائف کی جانب سے بدانتظامی ثابت ہوئی ہے، اسٹیٹ لائف تینوں شکایت کنندگان کو 32 لاکھ روپے سے زیادہ انشورنس کلیمز ادا کرے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ لائف نے پالیسی ہولڈرز کے ورثاء کو رقم ادا کرنے سے انکارکردیا تھا۔

President Arif Alvi

State Life Insurance Company