Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بشریٰ بی بی کے شاپنگ رحجانات سے عمران خان بھی حیران

'اپنی زندگی میں ایسا انسان نہیں دیکھا' تازہ انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پروائرل
اپ ڈیٹ 03 مئ 2023 02:34pm
تصویر: انسٹا گرام
تصویر: انسٹا گرام

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تازہ انٹرویو میں سیاست کے علاوہ ذاتی زندگی سے متلق بھی بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بے انتہا سراہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے بشریٰ بی بی کے طرز زندگی کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ نجی زندگی میں کیسی ہیں۔

عمران خان کے مطابق انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ایسا انسان نہیں دیکھا جس کی ساری زندگی قرآن وسنت کے گرد گھومتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ، ’بشریٰ بی بی قرآن و سنت پرسختی سے عمل کرتی ہیں اور کوئی بھی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس حقیقت پر غور کرتی ہیں کہ اللہ انہیں دیکھ رہا ہے۔‘

لاہوروالی رہائشگاہ زمان پارک میں اپنے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ، ’بشریٰ بی بی نے گزشتہ 6 ماہ ایک کمرے میں گزارے ۔۔۔۔ میں نے 6 ماہ 2 کمروں میں گزارے اور میں کئی دفعی کہتا ہوں کہ میں ملک کے لیے بہت بڑی قربانی دے رہا ہوں۔‘

انہوں نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی ایک کمرے میں ، نہ کبھی رات کا کھانا کھاتی ہیں، نہ کوئی شاپنگ کی اور نہ ہی میرے ساتھ کسی ٹرپ پر جانے کی خواہشمند ہیں ۔

وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے منصب سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں کے علاوہ بین الاقوامی دوروں میں ان کے ساتھ جانے میں کبھی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

اس ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں میں میمز شیئرکرنے کے علاوہ حیرت کااظہار بھی دیکھنے میں آیا۔

imran khan

bushra bibi